Monday, November 4, 2024, 1:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بل گیٹس نے ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے

بل گیٹس نے ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے

یں نے بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا مگر یہ الیکشن مختلف ہے؛ بل گیٹس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی حمایت میں سامنے آگئے۔

بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیئے

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔

banner

انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماؤں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔

امریکی جریدے فاربس کے مطابق بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 105 ارب ڈالر ہے۔

امریکہ کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024