Wednesday, May 14, 2025, 4:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل رہنے کے بعد اب اس سے باہر ہو گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اس کی دنیا کے امیر ترین 10 افراد کی فہرست سے باہر ہو کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 1991 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بل گیٹس ٹاپ ٹین ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔

بل گیٹس فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں برسوں تک پہلے یا دوسرے نمبر پر رہے۔ لیکن اب صورتِ حال تبدیل ہوگئی ہے۔

اگر صرف امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فوربز فہرست کی بات کی جائے تو بل گیٹس اس میں بھی نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ برس بل گیٹس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر تھے۔

banner

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اگرچہ اب بھی 107 ارب ڈالرز کے مالک ہیں لیکن ان کی مجموعی دولت میں ایک سال کے مقابلے میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

فوربز کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ بل گیٹس کی میلنڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی علیحدگی ہے۔ میلنڈا 27 سال تک بل گیٹس کی اہلیہ رہیں تھیں۔

فوربز کی دنیا کے امیر ترین افراد کی ریئل ٹائم لسٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 263 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 204 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ساتھ دوسرے جب کہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 202 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024