Saturday, January 11, 2025, 10:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلادیش نے بھارت سے انٹرنیٹ فراہمی کا معاہدہ منسوخ کردیا

بنگلادیش نے بھارت سے انٹرنیٹ فراہمی کا معاہدہ منسوخ کردیا

اقتصادی طورپر اس معاہدے سے کوئی فائدہ نہ ہونے کے سبب اسے منسوخ کیاگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت کےساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کردیا۔

 رپورٹ کےمطابق بنگلادیشی انٹرنیٹ ریگولیٹر نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیشی وزارت ٹیلی کام کا کہنا ہے اقتصادی طورپر اس معاہدے سے کوئی فائدہ نہ ہونے کے سبب اسے منسوخ کیاگیا۔

بھارت کے بنگلادیش کے ساتھ معاہدے کا مقصد شمال مشرقی خطے کے دوردراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانا تھا۔

banner

بنگلادیش کے اس اقدام سے بھار ت کی شمال مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی سست ہوجائےگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024