Saturday, September 14, 2024, 1:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن مستعفی

بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن مستعفی

طلبہ نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں جج کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش میں طلبا کے مظاہروں کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

چیف جسٹس نے یہ فیصلہ طلبہ مظاہرین کے ہائی کورٹ کے احاطے میں جمع ہونے کے بعد کیا ، مظاہرین نے چیف جسٹس کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

طلبہ نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں جج کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل چیف جسٹس عبیدالحسن نے سپریم کورٹ کے دونوں ڈویژنوں کے تمام ججوں کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی جس کے بعد صورتحال تیزی سے خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

banner

طلبا تحریک کے مظاہرین فل کورٹ میٹنگ کو عدلیہ کی جانب سے بغاوت قرار دے رہے ہیں ، احتجاجی طلبا کے ہائی کورٹ کے محاصرے کے پیشِ نظر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کر دیا اور مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے صدر نے بھی استعفی دے دیاہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 15 رکنی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے اور ڈاکٹر محمدیونس کوچیف ایڈوائزر مقرر کیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئیں تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالا اور طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024