Saturday, April 26, 2025, 4:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

محمد یونس چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ  چین کا دورہ کریں گے۔

نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

محمد یونس کے میڈیا سیکریٹری شفیق العالم نے صحافیوں کو بتایا کہ دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعلق وسیع مسائل پر بات چیت ہوگی۔

banner

محمد یونس 26 تا 29 مارچ کے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

محمد یونس پیکنگ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کریں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے متعدد چینی فرموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

شفیق العالم نے کہا کہ بنگلہ دیش مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کوشش میں چین کے ساتھ شراکت کا خواہشمند ہے۔

دورے میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی آبادی پر بھی سفارتی بات چیت متوقع ہے، جن میں سے زیادہ تر 2017 میں پڑوسی ملک میانمار میں پرتشدد فوجی کریک ڈاؤن سے فرار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔

چین نے ماضی میں بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان ثالث کے طور پر کام کیا ہے تاکہ روہنگیا اقلیت کی وطن واپسی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یہ کوششیں میانمار کی جانب سے روہنگیا کی واپسی پر رضامند نہ ہونے کی وجہ سے رک گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024