Thursday, December 12, 2024, 11:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش میں اموات پر شفاف تحقیقات ضروری ہیں: امریکہ

بنگلہ دیش میں اموات پر شفاف تحقیقات ضروری ہیں: امریکہ

تمام فریقین سے مزید تشدد سے باز رہنے کی اپیل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے بنگلہ دیش میں مظاہرین کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کے بجائے عبوری حکومت کی تشکیل پر فوج کو سلام پیش کیاہے۔ تاہم کہا ہے کہ امریکہ کو “اختتام ہفتہ اور گزشتہ ہفتوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی رپورٹوں پر شدید صدمہ ہوا ہے۔

محکمہ خارجہ کی معمول کی بریفنگ میں ترجمان ملر نے کہا کہ امریکہ نے ایسی رپورٹیں دیکھی ہیں کہ فوج نے طلباء کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر مزیدکریک ڈاؤن کرنے کے لیے دباؤ کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا،”اگر یہ در حقیقت درست ہے کہ فوج نے قانونی طور پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مطالبات کی مزاحمت کی تھی، تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔”

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہم تمام فریقوں سے مزید تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

banner

انہوں نے کہا۔”گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بہت زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اور ہم آنے والے دنوں میں پرسکون رہنےاور تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔”

شیخ حسینہ نے جولائی کے اوائل سے اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن اتوار کو تقریباً 100 افراد کی ہلاکت کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم عبوری حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کے قوانین کے مطابق کسی بھی قسم کی منتقلی پر زور دیتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ آیا فوج کو اگلی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے، ملر نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل کی بنگلہ دیشی حکومت کا فیصلہ بنگلہ دیش کے عوام کریں ۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024