Sunday, September 15, 2024, 3:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک، 48 لاکھ متاثر

بنگلہ دیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک، 48 لاکھ متاثر

فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گرگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد اس وقت بدترین سیلابی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تقریباً 9 لاکھ کے قریب لوگ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ سیلاب سے جو 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں ان میں فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گرچکے ہیں جس سے شہریوں کے موبائل فون پر ایک دوسرے سے رابطے تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔

banner

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ سیلابی علاقوں میں پھنسے ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو ریسکیو کرکے کیمپوں میں پہنچادیا گیا ہے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ساڑھے تین کروڑ ٹکا کیش تقسیم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 20 ٹن سے زائد چاول اور 15 ہزار خشک خوراک کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلباء بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024