Thursday, February 6, 2025, 10:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب کا گھر نذرآتش

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب کا گھر نذرآتش

حسینہ واجد کی جانب سے احتجاجی تحریک کے اعلان پر عوام مشتعل

by NWMNewsDesk
0 comment
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے آن لائن خطاب کے دوران عبوری حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی اپیل پر عوام مشتعل ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب پر شدید احتجاج کیا گیا۔
مشتعل مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔
ایک بڑے ہجوم نے بلڈوزر مارچ کرتے ہوئے مفرور سابق وزیراعظم  شیخ حسینہ کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سےگھر گرا دیا۔
شیخ حسینہ نے رہائش گاہ پر حملے کے مقصد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اس گھر سے ڈرنے کی کیا وجہ ہے؟ میں بنگلہ دیش کے عوام سے انصاف مانگتی ہوں۔ کیا میں نے اپنے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا؟ پھر یہ بے عزتی کیوں؟ یہ وہ واحد یادیں ہیں جو میری بہن اور میں نے سنبھال کر رکھی تھیں، مگر اب انہیں مٹایا جا رہا ہے۔ ایک عمارت کو ختم کیا جا سکتا ہے، مگر تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا‘۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تاریخ اپنا انتقام ضرور لیتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024