Thursday, March 27, 2025, 5:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اسرائیل بلیک لسٹ میں شامل

بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اسرائیل بلیک لسٹ میں شامل

روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی بلیک لسٹ شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔

یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔

اسرائیلی مندوب نے اس فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان ممالک اور فریقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو بچوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

banner

خیال رہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی فہرست بچوں اور مسلح تنازعات پر ایک رپورٹ کا حصہ ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024