Wednesday, December 11, 2024, 11:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا

بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا

بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی اننگز

banner

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کوہلی اور دوبے نے بھارتی بیٹنگ کو سنبھالا تاہم کوہلی 76 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔

کوئنٹن ڈی کوک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوگئے اور آخری گیند پر ایک رن بن سکا اور یوں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ جسپریت بمرا کے شاندار اسپیل نے بھارت کو فتح دلائی اور انہوں نے 4 اوور میں 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشدیپ نے بھی 2 وکٹیں لیں۔

ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ جسپریت بمرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024