Friday, February 7, 2025, 8:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں غیر قانونی مقیم 18 ہزار بھارتیوں کی فہرست تیار

امریکہ میں غیر قانونی مقیم 18 ہزار بھارتیوں کی فہرست تیار

امریکہ کی فوجی پرواز غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر دستاویزی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی زد میں بھارت کے تارکین وطن بھی آگئے ہیں۔

امریکہ کی فوجی پرواز غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی-17 طیارہ بھارت کے لیے روانہ ہو چکا ہے، تاہم اس کو بھارت پہنچنے میں کم از کم 24 گھنٹے لگیں گے۔

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی شہریوں کی ابتدائی فہرست مرتب کی ہے، جو مجموعی طور پر 15ان لاکھ افراد کی اس فہرست کا حصہ ہیں جنہیں ملک بدر کیا جانا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ پیر کو روانہ ہونے والی پرواز میں کتنے افراد سوار تھے۔

banner

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق امریکہ میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن مقیم ہیں، جو میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر قانونی مہاجرین کی تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

گزشتہ ماہ نئی دہلی نے کہا تھا کہ بھارت ہمیشہ اپنے غیر قانونی شہریوں کی واپسی کے لیے تیار رہا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارت اس بات کی تصدیق کر رہا ہے کہ امریکہ سے کون سے بھارتی شہری ملک بدر کیے جا سکتے ہیں، اور فی الحال ان کی درست تعداد کا تعین ممکن نہیں۔

  • انہوں نے کہا، ’ہر ملک کے ساتھ، اور امریکہ بھی اس میں شامل ہے، ہمارا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ اگر ہمارے شہری وہاں غیر قانونی طور پر موجود ہوں اور ہمیں یقین ہو کہ وہ ہمارے شہری ہیں، تو ہم ان کی جائز واپسی کے لیے ہمیشہ تیار رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024