71
بھارتی ریاست گجرات میں اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں 14 بچے اور دو اساتذہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
خبر کے مطابق، بچوں کے عمریں 7 تا 13 سال کے درمیان تھی جبکہ 11 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے تاہم بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس میں صرف 16 افراد ہی بیٹھ سکتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے آئے تھے۔
اس واقعہ کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندرا پٹیل جائے حادثے پر پہنچے اورامدادی آپریشن کی نگرانی کی۔