Sunday, March 23, 2025, 5:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی سپریم کورٹ کا دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کا دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

کیجریوال بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں عارضی ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو یکم جون تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔

اس عدالتی فیصلے کے بعد اروند کیجریوال بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گے۔

خیال رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کو مالیاتی جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

banner

اس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ آپ پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔

7 مئی کو بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب سناتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اروند کیجریوال کو 2 جون کو خود کو دوبارہ جیل حکام کے حوالے کرنا ہوگا، یعنی بھارتی عام انتخابات کے نتائج کے اعلان سے 2 دن قبل انہیں پھر جیل جانا ہوگا۔

مگر اس مدت میں اضافے کا امکان ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے اروند کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پھر سماعت ہوگی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہائی کے دوران وہ انتخابی مہم چلا سکیں گے مگر انہیں اس عرصے میں سرکاری فرائض سرانجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گرفتاری کے باوجود اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں چھوڑا اور آپ پارٹی کے مطابق وہ جیل سے دہلی حکومت چلا رہے ہیں۔

عدالتی سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024