24
بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔
بھارت میں عام انتخابات کے پہلےمرحلےمیں ووٹنگ کا آغاز جمعے کی صبح 7 بجے ہوا۔
پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ پہلے مرحلے میں 1600 سے زائد امیدوار میدان میں تھے جبکہ پہلے مرحلے میں 16 کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ تھے۔
21 ریاستوں میں لوک سبھا کی 102 نشستوں پر مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.71 فیصد رہا۔
بھار ت میں انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔
نریندر مودی ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے بھارت کے دوسرے وزیرِاعظم ہوں گے۔