Wednesday, November 13, 2024, 5:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی فضائیہ کے ائیرشو میں اموات ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئیں

بھارتی فضائیہ کے ائیرشو میں اموات ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئیں

تمام پانچ افراد درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہلاک ہوئے؛ انتظامیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی شہر چنئی میں فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔

تماشائیوں کو ساحل پرائیرشو کو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔

ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

banner

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر شو کی جگہ پر تماشائیوں کیلئے پینےکے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ائیر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائےجارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس نے ائیر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا تھا۔

tامل ناڈو کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چنئی میں اتوار کو انڈین فضائیہ کے ایئرشو کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

وزیر صحت سبرامنین نے کہا کہ تمام پانچ افراد درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ 102 کے قریب افراد شدید گرمی سے متاثر ہوئے جن میں سے 93 کو فوری علاج کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024