Sunday, July 20, 2025, 11:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی فضائی کمپنی کے عملے کے متعدد افراد ‘اچانک بیمار’

بھارتی فضائی کمپنی کے عملے کے متعدد افراد ‘اچانک بیمار’

ائیرانڈیا ایکسپریس کی 86 پروازیں کیبن کریو عملے میں شامل متعدد افراد کی بیماری کے باعث منسوخ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں ایک فضائی کمپنی کے عملے کے متعدد افراد اچانک بیماری کی چھٹی لے کر غائب ہوگئے۔

ائیرانڈیا ایکسپریس کی 86 پروازیں کیبن کریو عملے میں شامل متعدد افراد کی بیماری کے باعث منسوخ ہوئیں۔

فضائی کمپنی کے عملے کی بڑی تعداد ایک ساتھ چھٹیوں پرچلی گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عملے کے 300 سنیئر افراد نے آخری موقع پر بیماری کو رپورٹ کیا اور پھر اپنے موبائل فونز بھی بند کر دیئے۔

banner

فضائی کمپنی کی جانب سے ابھی عملے سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کی جانب سے ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی جانب سے اچانک بیماری کو جواز بناکر غائب ہونا ممکنہ طور پر احتجاج کا حصہ ہے۔

فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عملے سے رابطہ کرکے اس کی وجہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ائیر انڈیا ایکسپریس کے عملے کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ سے کمپنی کے انضمام کے بعد ان کے ساتھ مساوی سلوک نہیں ہو رہا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انٹرویوز کلیئر ہونے کے باوجود عملے کے کچھ افراد کو نچلے عہدوں کی پیشکش کی گئی۔

ان کے مطابق تنخواہوں کے پیکج کی اہم مراعات کو ختم کر دیا گیا یا اس میں کمی کی گئی ہے جبکہ احتجاجی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ائیر انڈیا ایکسپریس اور ائیر ایشیا انڈیا کے انضمام کا عمل بھی ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024