Friday, February 7, 2025, 8:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کشمیر میں زیادہ تر پاکستانی دہشت گرد ہیں : بھارتی آرمی چیف کا بیان

کشمیر میں زیادہ تر پاکستانی دہشت گرد ہیں : بھارتی آرمی چیف کا بیان

بھارت میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز پاکستان میں ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں جو دہشت گرد ہلاک کیے گئے ان میں سے 60 فی صد پاکستانی تھے۔

گزشتہ سال ہلاک کیے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 73 ہے۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج کشمیر وادی اور جموں کے علاقے میں جو عسکریت پسند ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ ان میں 80 فی صد یا اس سے زیادہ پاکستانی ہیں۔

انھوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اب بھی دہشت گردوں کو بھیج رہا ہے اور ان کی دراندازی کو روکنے کے لیے 2024 میں 15 ہزار اضافی فوجی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

banner

انھوں نے جموں و کشمیر میں لا اینڈ آرڈر کے بارے میں کہا کہ صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فروری 2021 سے سیز فائر نافذ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور بین الاقوامی سرحدی سیکٹر سمیت دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے ہتھیار جیسی چیزیں اور منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے 15 جنوری کو آرمی ڈے کے موقع پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز پاکستان میں ہے۔ اگر دہشت گردوں کو اس کی حمایت جاری رہی تو وہاں دہشت گردوں کی دراندازی جاری رہے گی۔

ان کے مطابق حالیہ مہینوں میں جنوبی کشمیر اور ڈوڈہ کشتواڑ بیلٹ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن انھوں نے یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ حالات قابو میں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024