Wednesday, November 13, 2024, 4:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کا امریکہ سے اسلحے سے لیس 31 ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

بھارت کا امریکہ سے اسلحے سے لیس 31 ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

بھارتی ڈرون بحریہ کے ذریعے بحر ہند کے علاقے میں زیادہ تر استعمال کیا جائے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے 31 اسلحے سے لیس ’MQ-9B اسکائی گارڈین‘ اور ’HALE ‘ ڈرونز کی خریداری کے لیے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔

اس معاہدےکے لیے 2018 میں بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔

اس سے بھارت کی نگرانی اور انٹیلیجنس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ یہ امریکہ کی اس کوشش سے مطابقت میں ہےکہ وہ بھارت کو روسی فوجی سازوسامان خریدنے سے باز رکھے اور چین کے بڑھتے ہوئے غلبے کا مقابلہ کرسکے۔

banner

بھارت کے اعلیٰ دفاعی ادارے نے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے سرکاری دورے سے ہہلے اس خریداری کی منظوری دی تھی، جبکہ پینٹاگون نے اس کی منظوری فروری میں دی تھی۔

بھارتی ڈرون بحریہ کے ذریعے بحر ہند کے علاقے میں زیادہ تر استعمال کیا جائے گا۔

بھارت کے دو دیرینہ حریفوں، چین اور پاکستان کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو بھارت کی اسکی زمینی سرحدوں پر ڈرون کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024