Monday, January 13, 2025, 12:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور جاپان کالیزر سے خلائی ملبہ ہٹانے کا معاہدہ

بھارت اور جاپان کالیزر سے خلائی ملبہ ہٹانے کا معاہدہ

دونوں ممالک چاند پر مشترکہ مشن بھی بھیجیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت اور جاپان کی خلائی کمپنیاں مدار سے ملبے کو ہٹانے کے لیے لیزر شعاؤں کی ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعی سیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کام کریں گی۔

منگل کو ہونے والے ایک معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کی اسٹارٹ اپ مدار میں گردش کرتے ملبے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک تجرباتی طریقہ اپنائیں گی۔

ٹوکیو میں قائم “آربیٹل لیزرز” اور بھارتی روبوٹکس کمپنی “انسپیسٹی” نے کہا کہ وہ خلائی خدمات مہیا کرنے کے سلسلے میں کاروباری مواقع کا مطالعہ کریں گے جن میں کسی ناکارہ سیٹلائٹ کو مدار سے نکالنے اور خلائی جہاز کی زندگی بڑھانے جیسی سروسز شامل ہوں گی۔

آربیٹل لیزرز کمپنی ایک ایسا نظام بنا رہی ہے جو لیزر توانائی کے ذریعہ خلا میں بکھرے ہوئے کوڑا کرکٹ کی سطح پر موجود چھوٹے حصوں کو بخارات میں تبدیل کرے گی۔ اس طریقہ کار سےسروس فراہم کرنے والا خلائی جہاز آسانی سے اپنا سفر طے کر سکے گا۔

banner

کمپنی کے رہنما آدتیہ باراسکر نے بتایا ہے کہ آربیٹل لیزرز 2027 میں خلاء میں اس نظام کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کے مطابق اگر بھارتی اور جاپانی کمپنیاں ریگولیٹری معیارات پر پورا اترتی ہیں تو اس نظام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کمپنیوں کے مصنوعی سیاروں پر نصب کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024