Wednesday, February 5, 2025, 12:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں سرکاری بس تلے کچلے جانے سے 6 افراد ہلاک، 40 زخمی

بھارت میں سرکاری بس تلے کچلے جانے سے 6 افراد ہلاک، 40 زخمی

پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے کرلا میں ایک بس پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 49 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ رات تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب برہان ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (BEST) کی بس (روٹ نمبر 332) کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھ گیا، جس کے بعد بس ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔

banner

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی بھابھا اسپتال پہنچایا۔ کچھ دیر بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں سمیت ہنگامی خدمات پہنچ گئیں۔

حادثے میں 45 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ اب بھی ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بس کو تیز رفتاری سے دوڑتے اور لوگوں کو خطرے سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بس ڈرائیور سنجے مورے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کرلا پولیس اسٹیشن میں بھارتی قانون کی مختلف دفعات کے تحت غیر ارادی قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ڈرائیور کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کے خون میں الکحل موجود ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024