Sunday, January 12, 2025, 10:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

طوفان کے بعد جنوبی بھارت کے کچھ حصوں میں سڑکیں زیر آب

by NWMNewsDesk
0 comment

سری لنکا اور جنوبی بھارت میں طاقت ور سمندری طوفان ’ فینگل’ کے نتیجے میں ہونے والی موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

سمندری طوفان ہفتے کے روز تامل ناڈو سے ٹکرایا جس کے بعد پدوچیری میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے طوفان کے سری لنکا سے ٹکرانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا۔

سری لنکا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان سے مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک ہوئے اور 4 لاکھ 7 ہزار شہری عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

banner

تامل ناڈو کے محکمہ برائے آفات کے وزیر ایس آر رامچندرن نے طوفان کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

طوفان کے بعد جنوبی بھارت کے کچھ حصوں میں سڑکیں زیر آب آگئی اور اسکول بند کر دیے گئے جبکہ موسمی حکام نے سیلاب کے خطرے کے برقرار رہنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کے بڑھتے استعمال سے سامنے آنے والی موسمیاتی تبدیلی وں کی وجہ سے دنیا کے گرم ہونے (گلوبل وارمنگ) کے ساتھ ساتھ طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024