Sunday, March 23, 2025, 11:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں بس میں آگ لگنے سے8مسافر زندہ جل گئے

بھارت میں بس میں آگ لگنے سے8مسافر زندہ جل گئے

س میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست ہریانہ میں سیاحوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں آگ لگنے سے 8مسافر زندہ جل گئے۔

بس اپنے مقام سے مسافروں کو لے کر نکلی ہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کچھ ہی دیر میں پوری بس جل کر راکھ ہوگئی ، حادثے میں 8 افراد جھلس کرہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حادثے میں مرنے والوں کا تعلق چندی گڑھ اور پنجاب کے شہروں سے ہے، بس میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے، مرنے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ رات گئے انہوں نے دیکھا کہ چلتی ہوئی بس میں آگ لگی ہوئی ہے، ایک نوجوان نے موٹر سائیکل پر بس کا پیچھا کیا اور اپنی موٹر سائیکل بس کے آگے روک کر اسے رکوایا،فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024