8
بھارت کے شہر بھٹنڈہ میں تیز بارش کے دوران بس پل سے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
پورٹ کے مطابق بس کو نالے میں گرنے سے روکنے کے لئے پل پر کوئی ریلنگ یا رکاوٹ نصب نہیں تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بس 20 سے زیادہ مسافروں کو لے کر تلونڈی سبو سے بھٹنڈہ جا رہی تھی۔
مقامی رہائشی لوگوں کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔
ایک اہلکار نے کہا، ”تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا ڈرائیور کے بس کا کنٹرول کھونے میں تیز بارش کا کوئی کردار تھا یا ڈرائیور کی غلطی تھی“۔