Thursday, February 6, 2025, 10:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں ‘واٹس ایپ’ اور ‘میٹا’ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی پابندی معطل

بھارت میں ‘واٹس ایپ’ اور ‘میٹا’ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی پابندی معطل

ٹربیونل نے کہا کہ یہ پابندی واٹس ایپ کے بزنس ماڈل کی "تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔"

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکن ٹیکنالوجی کمپنی ‘میٹا’ کو بھارت میں ایک بڑا ریلیف ملا ہے

بھارتی ٹربیونل نے واٹس ایپ اور اس کی مالک میٹا کے پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی پانچ سالہ پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

میٹا کی جانب سے مسابقتی کمیشن کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر جمعرات کو بھارت کے نیشنل کمپنی لا ایپلیٹ ٹربیونل (این سی ایل اے ٹی) نے ڈیٹا شیئرنگ کی پابندی کے حکم کو معطل کر دیا۔

جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں ٹربیونل بینچ نے میٹا کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سی سی آئی کی جانب سے عائد کردہ 213 کروڑ روپے جرمانے کی 50 فی صد رقم دو ہفتوں میں جمع کرائے۔

banner

ٹربیونل نے کہا کہ یہ پابندی واٹس ایپ کے بزنس ماڈل کی “تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔”

میٹا کی جانب سے جرمانے کی 25 فی صد رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے۔

میٹا کے ترجمان نے ٹربیونل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

میٹا پر پابندی عائد کرنے والے ادارے سی سی آئی نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم اس کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتا ہے۔

میٹا نے نومبر میں بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں واٹس ایپ اور میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ساتھ ہی اس نے خبر دار کیا تھا کہ اس وجہ سے اسے کچھ فیچرز واپس لینا پڑ سکتے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں مسابقتی کمیشن نے واٹس ایپ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پرجمع کیے گئے ڈیٹا کو اشتہاری مقاصد کے لیے میٹا کے دیگر پلیٹ فارم یا کمپنیز کے ساتھ شیئر نہ کرے۔

اس پابندی پر میٹا نے خبر دار کیا تھا کہ اس کا ایڈورٹائزنگ بزنس متاثر ہوگا۔

میٹا نے سی سی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن کے پاس اس آرڈر کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ‘تیکنیکی مہارت’ نہیں ہے۔

بھارت میں اشتہارات کی فروخت سے متعلق فیس بک کے رجسٹرڈ ادارے ‘فیس بک انڈیا آن لائن سروسز’ کے مطابق سال 24-2023 میں 35 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو کم از کم پانچ سال میں سب سے زیادہ تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024