Thursday, December 12, 2024, 12:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی

بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی

مسافر ٹرین کی بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 18 بوگیوں پر مشتمل ممبئی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور وہ پٹری سے اترگئی۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں سمیت متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 20 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جب کہ 2 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ اسی مقام کے قریب ہی ایک مال بردار ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی تھی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں حادثات ایک ساتھ ہوئے ہیں یا نہیں۔

حکام کے مطابق مسافر ٹرین کی بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی البتہ حادثے کے سبب ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024