بھارت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی میں دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف احتجاج دوسرے بھی جاری ہے
ممبئی سے تقریباً 50 کلو میٹر کے فاصلے پر بدلہ پور میں احتجاج جاری ہے۔
مشتعل مظاہرین نے ریلوے ٹریک کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا، اور بچیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
بدلہ پور میں چار سالہ بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو اتوار کے روز حراست میں لیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر اعلیٰ اکناتھ شیندے نے کہا کہ اس مقدمے کو عدالت میں تیزی سے چلایا جائے گا۔ تاہم انہوں نے مظاہرین پر الزام لگایا کہ مظاہرین سیاسی طور پر متحرک ہیں۔
احتجاج کی یہ لہر 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے اسپتال کے اندر قتل کی المناک واردات کے بعد سے جاری ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ افسوسناک واقعہ کئی روز پہلے بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں پیش آیا تھا۔