Friday, May 23, 2025, 7:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک 2 شدید زخمی

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک 2 شدید زخمی

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُترکاشی میں بھاگیرتی ندی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 5 مسافر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کی جگہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کا تباہ حال اندرونی حصہ دکھایا گیا ہے، جو ٹکرانے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

banner

رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تاکہ امدادی اور بچاؤ کے کام شروع کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024