Tuesday, April 29, 2025, 10:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی نسلی فسادات سے متاثرہ ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ مستعفی

بھارت کی نسلی فسادات سے متاثرہ ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ مستعفی

ریاست میں جاری نسلی فسادات کے سبب وزیراعلیٰ این برن سنگھ مستعفی ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین ریاست منی پور کے وزیر اعلیٰ این برن سنگھ نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں جاری نسلی فسادات کے سبب وزیراعلیٰ این برن سنگھ مستعفی ہوگئے ہیں۔

برن سنگھ نے ریاست کے گورنر اجے کمار بھالا کے دیے گئے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ’اب تک منی پور کے لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘

بی چے پی منی پور کے صدر اے شردھا، بی جے پی شمال مشرقی منی پور کے انچارچ سمبتھ سنگھ اور 19 ممبران ریاستی اسمبلی کے ساتھ وزیراعلی گورنر ہاؤس گئے اور اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کر دیا۔

banner

مسعفی ہونے سے ایک دن پہلے وزیراعلی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت فسادات سے متاثرہ ریاست میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مئی 2023 میں شروع ہونے والے نسلی فسادات میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

32 لاکھ نفوس پر مشتمل ریاست میں اکثریتی میتی اور کوکی قبائلی برادریوں کے درمیان تنازع پھوٹ پڑا تھا۔

پرتشدد واقعات اس وقت پھوٹ پڑے جب ایک عدالت نے ریاستی حکومت کو کوکی قبائل کو ملنے والے خصوصی معاشی فوائد اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ اور تعلیمی سہولیات میتی قبائل کو بھی دینے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024