Thursday, March 27, 2025, 12:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

banner

نیوزی لینڈ بیٹنگ

کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا، دونوں اوپننگ بلے باز 49 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، راچن رویندرا 6 اور ول یونگ 22 رنز بناسکے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، ڈیرل مچل 17، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیل بریس ویل 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سابق کپتان کین ولیمسن نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی میچ فنش نہیں کرسکے، اور آخری لمحات میں 81 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان مچل سینٹنر 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کلدیپ یادو 2، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت بیٹنگ

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

 بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر اس وقت گری، جب میٹ ہنری نے شبھمن گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کپتان روہت شرما بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 22 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنانے کے بعد کیلے جیمیسن کی گیند پر ول ینگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے ویرات کوہلی بھی صرف 11 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اکشر پٹیل اور شریاس ائیر نے بھارتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا تاہم اکشر پٹیل 42 رنز بنانے کے بعد 128 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم، شریاس ایئر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ 79 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 23 اور ہاردک پانڈیا 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ رویندرا جڈیجا 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کائل جیمیسن، ول اورورکے، مچل سینٹنر مائیکل بریس ویل اور رچن ریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024