بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفان میچونگ کے باعث طوفانی بارشیں جاری ہیں جس سے چنئی شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
طوفان میچونگ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے باعث چنئی شہر کے بیشترعلاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی ریلا گاڑیوں کو بھی بہالے گیا۔
Five furlong road, Velachery. Looks scary 🥺 #ChennaiRains #chennaifloods #CycloneMichaung #ChennaiRain pic.twitter.com/2RnNIh2j8b
— Yokesh (@ImYokEsH) December 4, 2023
رپورٹس کے مطابق چنئی شہر میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ چنئی میں شدید بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، مقامی حکام نے ساحلی اضلاع میں 5 ہزار ریلیف سینٹرز قائم کردیے ہیں۔
شہر میں طوفانی بارش کی وجہ سے چنئی ائیرپورٹ بھی زیر آب آگیا جہاں رن وے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے
They have time to speak about breaking sanathana and temples and failed to take care of this #chennairains pic.twitter.com/MPMqzuvoow
— unni (@unnisv) December 4, 2023
ائیرپورٹ انتظامیہ نے بدترین صورتحال کے سبب 12 ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا۔