Friday, February 7, 2025, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت اور چین نے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اتفاق کر لیا

بھارت اور چین نے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اتفاق کر لیا

دونوں ممالک کے درمیان پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہوں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت اور چین نے پیر کے روزپانچ سال بعد براہ راست پروازوں کی بحالی پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات کی بحالی پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “دونوں ممالک کی متعلقہ فنی اتھارٹیز جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک نیا فریم ورک تشکیل دینے کے لیے ملاقات کریں گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتکاری کو مزید بڑھانے اور “مشترکہ اعتماد اور یقین دہانی کی بحالی” کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، اور تجارتی اور اقتصادی مسائل کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

banner

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت اور چین نے اکتوبر 2024 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں چار سال سے جاری فوجی تنازعہ کو حل کرنے پر بات کی گئی تھی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آئی تھی۔

2020 میں ہمالیہ کی مغربی سرحد پر دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے چین کے ساتھ براہ راست فضائی روابط منقطع کردیے تھے، سینکڑوں چینی موبائل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کر دی تھی اور چینی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال میں اضافہ کر دیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ سرحد پر امن نہ ہو تو تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024