Friday, February 7, 2025, 8:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ ک مطابق دھماکہ مہاراشٹرا کےضلع بھنڈارا میں واقع آرڈیننس فیکٹری کے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا۔

دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد فیکٹری سے اٹھتے ہوئے دھویں کے سیاہ بادل دور تک دکھائی دیئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

banner

فائر حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت بھی نیچے آگری جس کے نیچے ورکرز دب گئے جن میں سے تین ورکرز کو زندہ نکالا گیا

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے۔

آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں کی ہینڈلنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024