بھارت نے میزائل حملوں کے بعد کراچی، لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کردیئے
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ڈروں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئ بتایا کہ لاہور ، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 فرد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران لاہور میں ایک ڈرون حملے سے پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے جبکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرونز کو کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، چھور اور چکوال سمیت مختلف علاقوں میں بھیجا گیا۔ ان ڈرونز کی بروقت شناخت اور مؤثر جواب دہی کے باعث ان کی کارروائیاں مکمل طور پر ناکام بنا دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جارحانہ اقدامات، خصوصاً پاکستانی حدود میں ڈرون بھیجنا اور حملے کرنا، بین الاقوامی قوانین اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستانی فوج ہر قسم کی دراندازی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے مگر پاک فوج ہر محاذ پر چوکس ہے۔