Monday, November 4, 2024, 2:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

عقیدت مند جیویت پترکا ورات کا سالانہ تہوار منا رہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی بھارت میں لاکھوں افراد کی طرف سے منائے جانے والے ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ندیوں اور تالابوں میں نہاتے ہوئے کم از کم 46 افراد ڈوب گئے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 37 بچے اور سات خواتین شامل ہیں جو بدھ کے روز مشرقی ریاست بہار کے 15 اضلاع میں مختلف واقعات میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق ڈوبنے کے واقعات دریاؤں اور تالابوں میں اشنان کے دوران ہوئے، جہاں حالیہ سیلاب کے باعث پانی کی سطح بلند تھی۔

بہار میں جیوت پترکا کا تہوار مائیں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے مناتی ہیں، یہ تہوار ریاست اترپردیش ور جھارکھنڈ کے علاوہ نیپال میں بھی منایا جاتاہے۔

banner

ڈوبنے کے واقعات اورنگ آباد، گوپال جنگ، سماستی پور، روہتاس، پٹنا اور وشالی سمیت بہار کے 15 اضلاع میں پیش آئے جن کے بعد ڈوبنے والوں میں سے 46 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیےچار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

تہوار کے دوران خواتین 24 گھنٹے کا برت رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کی زندگی اور بھلائی کے لیے دعائیں مانگتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024