Saturday, January 18, 2025, 6:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیلجیئم ای سگریٹ پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک

بیلجیئم ای سگریٹ پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک

ای سگریٹ صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ؛وزیر صحت

by NWMNewsDesk
0 comment

بیلجیئم کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یکم جنوری سے ڈسپوزایبل الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دے گا۔

وزیر صحت فرینک وینڈن بروک نے کہا ہے کہ سستے ای سگریٹ صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں کیونکہ یہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی اور نکوٹین کی طرف راغب کرنے کا آسان طریقہ ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈسپوزایبل ای سگریٹ ایک نئی پراڈکٹ ہے جسے صرف نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ای سگریٹ میں اکثر نیکوٹیشن ہوتی ہے جو آپ کو نکوٹین کا عادی بناتی ہے۔ نکوٹین آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ حقیقت ہے۔

banner

فرینک وینڈن بروک نے مزید کہا کہ چونکہ وہ ڈسپوزایبل ہیں پلاسٹک ، بیٹری اور سرکٹس ماحول پر بوجھ ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ وہ خطرناک کیمیکل بناتے ہیں جو اُس وقت بھی موجود رہتا ہے جب لوگ انہیں پھینک دیتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ انہوں نے ڈسپوزایبل ای سگریٹ کو اس لیے ٹارگٹ کیا ہے کیونکہ دوبارہ قابلِ استعمال سگریٹ لوگوں کو سگریٹ چھوڑنے میں مدد کرنے کا ایک ذریعہ بن سکتے ہیں اگر وہ کوئی دوسرا راستہ تلاش نہیں کرسکتے۔

رواں سال آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے میڈیکل اسٹورز کے علاوہ ای سگریٹس جنہیں ویپ بھی کہا جاتا ہے، کی فروخت پر پابندی عائد کی۔ اب بیلجیم اس پابندی میں یورپ کی قیادت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024