Thursday, July 10, 2025, 3:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیلجیئم کا انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بیلجیئم کا انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

فرانس بھی مغربی کنارے میں مقیم پرتشدد اسرائیلی آباد کاروں پر سخت اقدامات کا اعلان کرچکا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے اعلان کیا کہ انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ متعدد یورپی قومیتیں مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں میں مقیم ہیں۔ بیلجیئم کا موقف اس حوالے سے واضح ہے کیونکہ وہ مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہے۔ ہم انتہا پسند آباد کاروں کو بیلجیئم کی سرزمین پر داخلے سے روکنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک ہماری مثال پر عمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف امریکہ کے موقف سے یکساں ہے۔ ہم نے غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم تمام فریقوں سے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل فرانس بھی مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے مرتکب اسرائیلی آباد کاروں پر سخت اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024