Tuesday, March 18, 2025, 11:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

لیو چین چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔

چینی سرکاری ایجنسی کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیو لیانج نے 2019 سے اس سال کے مارچ تک سرکاری بینک کی قیادت کی تھی۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے رشوت ستانی اور غیر قانونی قرض فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کا کیس جائزہ اور استغاثہ کے لیے پرکیوریٹوریٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے اور اس پر مزید کارروائی جاری ہے۔ لیو لیانج کی گرفتاری ملک کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کی جانب سے غلط کام کرنے کے الزامات کے بعد حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکالے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔

سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن نے لیو لیانج پر متعدد غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگایا، جس میں غیر قانونی طور پر قرضے دینا، ملک میں ممنوعہ اشاعتیں لانا اور رشوت اور دیگر مراعات لینے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کرنا شامل ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024