16
ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹم ہیک کرکے 17 ملین ڈالر چوری کرلیے۔
ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کر کے یہ رقم منتقل کی۔
یوگنڈا کے سرکاری اخبار کی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان ٹرانسفر کردیا۔
بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یوگنڈا کے صدر یویری موسیوینی کے حکم پر سائبر حملے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ کچھ بینک عوامی سطح پر ایسے واقعات کا اعتراف کرنے سے کتراتے ہیں۔