کے پاپ گروپ Just B کے ممبر “بین” نے لاس اینجلس میں ایک کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ “LGBT کمیونٹی کا فخر سے حصہ ہیں”۔
23 سالہ بین، جن کا اصل نام سونگ بیونگ ہی ہے، نے سولو پرفارمنس کے دوران کہا، “جو لوگ LGBT کمیونٹی کا حصہ ہیں یا ابھی خود کو تلاش کر رہے ہیں، یہ آپ سب کے لیے ہے۔ آپ قابلِ قدر ہیں، آپ سے محبت کی جاتی ہے، اور آپ اسی طرح پیدا ہوئے ہیں۔”
اس اعلان کے بعد انہوں نے لیڈی گاگا کے مشہور گانے Born This Way پر پرفارم کیا اور لیڈی گاگا کو اپنی “ملکہ” قرار دیا۔
ان کے ساتھی Siwoo نے کہا کہ وہ یہ سب دیکھ کر رو پڑے۔ “میں جانتا ہوں کہ بین کے لیے یہ کتنا مشکل تھا، اسی لیے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔”
مداحوں نے بین کی سوشل میڈیا پوسٹس پر محبت بھرے پیغامات چھوڑے اور ان کے سچ بولنے کے حوصلے کو سراہا۔
جنوبی کوریا میں ہم جنس پرستی غیر قانونی نہیں، مگر سماجی طور پر یہ اب بھی ایک ممنوع موضوع ہے، اور شوبز انڈسٹری میں اس کا کھل کر اظہار بہت کم ہوتا ہے۔