Friday, December 6, 2024, 10:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تائیوانی ’وزیرِ خارجہ‘ کا انٹرویو نشر کرنے پر بھارتی چینلز کو چین کا نوٹس

تائیوانی ’وزیرِ خارجہ‘ کا انٹرویو نشر کرنے پر بھارتی چینلز کو چین کا نوٹس

بھارت اور تائیوان آزاد و خود مختار جمہوریتیں ہیں : تائیوانی وزیرِ خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے تائیوان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا انٹرویو نشر کرنے پر بھارتی میڈیا کی مذمت کی ہے۔

نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے بھارتی حکومت کو بھی اپنی تشویش سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

بھارت کے چند ٹی وی چینلز نے 28 فروری کو تائیوان کے دفترِ امور خارجہ کے سربراہ (وزیرِ خارجہ) جوزف وُو کا انٹرویو نشر کیا تھا۔ اس پر چین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

چین کی قیادت تائیوان کو اپنا باغی یا منحرف صوبہ قرار دیتی ہے اور بھارت سے تائیوان کے رسمی سفارتی تعلقات بھی نہیں کیونکہ بھارتی حکومت بھی ’ایک چین‘ کی پالیسی کو تسلیم کرتی ہے۔

banner

چینی سفارت خانے نے ٹی وی چینلز کے نام اپنے نوٹس میں کہا کہ تائیوان بھی چین کا حصہ ہے اور بیجنگ حکومت کے زیرِ تصرف ہے۔

چینی ردِعمل کے جواب میں تائیوان کے ’وزیرِ خارجہ‘ جوزف وُو نے کہا ہے کہ بھارت اور تائیوان آزاد و خود مختار جمہوریتیں ہیں اور تائیوان کسی بھی طور چین کے لیے کٹھ پتلی کے مصداق نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024