Friday, February 7, 2025, 8:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان

دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان

حیران کن طور پر ٹرانس جینڈرز پر بنی فلم نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرلیں

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی نامزدگیوں کا اعلان تاخیر سے کردیا گیا ہے، جس میں حیران کن طور پر ٹرانس جینڈرز پر بنی فلم نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرلیں۔

میکسیکو کی فلم ’ایملیا پیریز‘ (Emilia Perez) نے مجموعی طور پر 13 نامزدگیاں حاصل کیں۔

اسی فلم میں ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرلا صوفیہ گسکون (Karla Sofía Gascón) نے بھی تاریخ رقم کردی، وہ بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی ٹرانس جینڈر اداکارہ بنی گئیں۔

مذکورہ فلم میکسیکو کی جرائم پیشہ دنیا میں آگے بڑھنے والی چار خواتین کی جدوجہد اور زندگیوں پر مبنی ہے۔

banner

یہی نہیں بلکہ میکسیکن فلم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے غیر انگریزی فلم ہونے کی سب سے زیادہ نامزدگیاں بھی حاصل کرلیں۔

مذکورہ فلم تاریخ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں لینے والی انگریزی فلموں سے ایک نامزدگی میں پیچھے رہ گئی، متعدد انگریزی فلمیں زیادہ سے زیادہ 14 نامزدگیاں حاصل کر چکی ہیں۔

میکسیکن فلم کے علاوہ ’دی بروٹلسٹ، وکڈ اور دی سبسٹینس‘ فلموں نے بھی ترتیب وار 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔

مذکورہ تینوں فلموں کے علاوہ بھی دیگر چند فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں، ایسی فلموں میں ’اے کمپلیٹ ان ناؤن، کنکلیو، انورا، ڈیون 2، نکل بوائز اور آئی ایم اسٹل‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

آسکر نامزدگیوں میں 10 فلموں کا بہترین فلم کے لیے آپس میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین ہدایت کار کے لیے 5 ڈائریکٹرز میں مقابلہ ہوگا۔

بہترین اداکارہ، اداکار، بہترین معاون اداکارہ اور معاون اداکار کی کیٹیگریز کے لیے بھی پانچ پانچ شخصیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال بہترین اداکارہ کے لیے سنتھیا ایریو، کرلا صوفیہ، مکی میڈیسن، فرنانڈا ٹورس اور ڈیمی مور میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین اداکار کے لیے ایڈرین بروڈی، ٹموتھی چالمیٹ، کالمن ڈومنگو، رالف فینس اور سیبسٹن اسٹان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہر سال منعقد ہونے والی آسکر تقریب رواں برس 2 مارچ کو ہوگی اور ابھی تک منتظمین میں تقریب میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا۔

لاس اینجلس میں خطرناک آگ کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر رواں برس آسکر کی تقریب کچھ ایام کے لیے ملتوی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے منتظمین نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024