Monday, December 23, 2024, 5:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، استنبول مرکز نگاہ

ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، استنبول مرکز نگاہ

صدر اردوان کے امیدوار مرات کوروم اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے درمیان سخت مقابلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

ترک صدر اردوان کی اے کے پارٹی کے امیدوار مرات کوروم اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ترکیہ کے مشرقی صوبوں میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی

ملک کے باقی صوبوں میں ووٹنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔

banner

انتخابات کے ابتدائی نتائج رات 10 بجے تک آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات ترک صدر اور اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت کا امتحان ہے جس میں صدر اردوان 2019 کے بلدیاتی انتخابات میں ہارے ہوئے شہروں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

2019 کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی بڑی جماعت سی ایچ پی نے استنبول اور انقرہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان شہروں پر قائم اے کے پارٹی کے 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔ خود ترک صدر اردوان نے بھی اپنا سیاسی سفر 1994 میں استنبول کے میئر کے طور پر شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024