Saturday, January 18, 2025, 7:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6فوجی ہلاک

ترکیہ میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6فوجی ہلاک

دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا

by NWMNewsDesk
0 comment
ترکیہ میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔
ترک حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق پانچ فوجی اہلکار جائے حادثے پر ہی مر گئے جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا  کے گورنر عبداللہ ایرن نے بتایا  ہے ’یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔‘
عبداللہ ایرن نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا ’جاں بحق ہونے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ایوی ایشن سکول کے انچارج تھے۔
حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
ترکیہ کی نجی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے  کے مطابق  یو ایچ-1 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر تقریباً 400 میٹر دور زمین پر  بحفاظت اتار لیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024