Tuesday, April 29, 2025, 11:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ترکیہ میں صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

میں ایک انچ بھی نہیں ہلوں گا، میں یہ جنگ جیتوں گا؛ امام اوغلو

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے اہم حریف کی گرفتاری کے بعد سے پولیس نے صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایم ایل ایس اے حقوق گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ’مظاہروں کی کوریج کرنے پر‘ اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر سمیت 10 ترک صحافیوں کو گھروں سے حراست میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر سٹی ہال کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کوریج کر رہے تھے، جہاں دسیوں ہزار افراد جمع ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ بدھ کے روز مظاہروں کے آغاز کے بعد سے پولیس نے ’غیر قانونی سرگرمیوں‘ پر 1133 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

banner

پیر کو استنبول کے گورنر داؤد گل نے مظاہرین پر ’ مساجد اور قبرستانوں کو نقصان پہنچانے’ کا الزام لگایا، اور ’ ایکس ’ پر خبردار کرتے ہوئے لکھا ’عوامی نظم و نسق کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ’

امام اوغلو نے جیل سے اپنے وکلاء کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا، ’ میں ایک سفید قمیض پہنتا ہوں جسے آپ داغدار نہیں کر سکتے۔ میرے پاس ایک مضبوط بازو ہے جسے آپ موڑ نہیں سکتے۔ میں ایک انچ بھی نہیں ہلوں گا۔ میں یہ جنگ جیتوں گا۔’

گزشتہ ہفتے صدر اردوان کے اہم حریف اور استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد استنبول میں مظاہرے شروع ہوئے اور بتدریج ترکی کے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل گئے۔

53 سالہ مقبول سیاست دان اکرام امام اوغلو کو بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزام میں جیل بھیج کر میئر شپ سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت سی ایچ پی نے اکرام امام اوغلو کو 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔انہوں نے پارٹی انتخابات میں 15 ملین سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024