کرد فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام شمال مشرقی شام کے علاقے میں ترکیہ کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں چار امریکی حمایت یافتہ جنگجو مارے گئے جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں نے اس کے آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا۔ جبکہ عام شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں کو بھی شمالی شہر قمیشلی کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
کرد ہلال احمر نے کہا ‘اس کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اس کی ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔’ ہلال احمر نے مزید بتایا کہ یہ حملہ قمیشلی کے مغربی علاقہ عمودہ میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ کردوں کی قیادت میں قائم خود مختار انتظامیہ جو شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس نے 11 جون کو میونسیپل کے انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے۔
مئیرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ حساکیح، رقہ، دئیر، ایلزور کے صوبوں کے علاوہ حلب کے مشرقی حصوں میں ہوگی۔
جمعہ کے روز اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘ہم موجودہ حالات کو شمال مشرقی شام میں انتخابات کے لیے موزوں نہیں سمجھتے ہیں۔’