Wednesday, February 12, 2025, 8:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں 19 افراد گرفتار

ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں 19 افراد گرفتار

گرفتار افراد میں قصبے کے نائب میئر، نائب فائر چیف اور ہوٹل مالک شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کے سیاحتی مقام کرتالکیا کے اسکی ریزورٹ ہوٹل میں آتش زدگی کی تحقیقات کے کے دوران 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے گرفتار ہونے والوں میں قصبے کے نائب میئر، نائب فائر چیف اور ہوٹل کے مالک کے ایک اور ادارے کے سربراہ کو شامل کیا گیا ہے۔

21جنوری کے پیش آنے والے اس سانحے کی تحقیقات ہوٹل انتظامیہ اور ترکیہ کے بولُو صوبے میں ایمرجنسی سروسز نافذ کرنے والے حکام کے اقدامات پر مرکوز ہیں۔

قبل ازیں گرینڈ کرٹا اسکی ہوٹل کے مالک کے داماد، ہوٹل کے چیف الیکٹریشن اور ہیڈ شیف کو جمعہ کے روز تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔

banner

حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد اور ماہرین نے اس 12 منزلہ عمارت میں فائر الارم، آگ پر پانی چھڑکنے کا نظام، دھویں کے ڈیٹیکٹرز اور آگ لگنے یا کسی حادثے کی صورت میں بلڈنگ سے باہر نکلنے کے ایمرجنسی راستوں کی عدم موجودگی کا ذکر کیا تھا۔

 گزشتہ ہفتے نصف شب کے اوقات میں گرینڈ کرٹا ہوٹل میں اچانک لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے کے وقت ریزورٹ میں 238 افراد مقیم تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024