Saturday, April 19, 2025, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود 500 پوائنٹس بڑھا کر 50 فیصد کردی

ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود 500 پوائنٹس بڑھا کر 50 فیصد کردی

افراط زر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکی کے مرکزی بینک نے غیرمتوقع فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 500 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 50 فیصد مقرر کردی۔

ترکی کے مرکزی بینک نے بتایا کہ افراط زر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید اضافہ کردیا جائے گا۔

ترکی میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے ایک ایسے وقت میں شرح سود میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جب ترکی بھر میں مقامی انتخابات محض 10 روز بعد شیڈول ہیں جبکہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی بینک کو سیاسی دباؤ سے آزاد ظاہر کرنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی روکنے کے لیے عزم کا اشارہ دینا ہے۔

banner

دوسری جانب ترک کرنسی لیرا کی قدر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں 1.5 فیصد سے 31.91 بہتری ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتوں کے دوران کمی آئی تھی اور ترک ڈالر بونڈز کی قدر میں بھی بہتری ہوئی ہے۔

بینک نے بتایا کہ سخت زری پالیسی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ماہانہ افراط زر میں واضح کمی کا رجحان پیدا نہیں ہوتا اور افراط زر کا تخمینہ توقع کے مطابق ہونے تک پالیسی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024