110
بدھ کو تونس کی ایک عدالت نے 11 سال پہلے سیاست دان شکری بلعید کے قتل کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی، یہ ملک میں کئی دہائیوں میں پہلا سیاسی قتل تھا۔
شکری بلعید کو چھ فروری 2013 کو تونس کے دارالحکومت کے صوبہ آریانہ میں ان کے گھر کے سامنے چار گولیاں مار کے قتل کر دیا گیا۔
ان کے قتل سے تونس کے سیاسی طبقے میں شدید بھونچال آگیا جس کے نتیجے میں وزیراعظم حمادی جبالی مستعفی ہو گئے تھے۔
