تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایسےوکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔
عدلت کے 9 میں سے 5 ججزنے تھائی وزیراعظم اورکابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سریتھا تھاوسین نے کہا کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سےکیا مگر عدالتی فیصلے کو قبول کرتاہوں۔
سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے۔
تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔