Saturday, April 26, 2025, 6:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تیونس کے وزیر اعظم کامل مدوری برطرف

تیونس کے وزیر اعظم کامل مدوری برطرف

سارہ زعفرانی نئی وزیر اعظم مقرر

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی افریقی ملک تیونس میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

صدر قیس سعید نے وزیر اعظم کامل مدوری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک شدید معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے مہاجرین کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔

برطرفی کے بعد سارہ زعفرانی کو نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے، جو اس سے قبل تیونس کی وزیر برائے تعمیرات اور رہائش کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ گزشتہ دو سالوں میں تیونس کی تیسری وزیر اعظم ہیں، جو ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

قیس سعید نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران حکومت کے مختلف وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

banner

انہوں نے کہا کہ “سرکاری ادارے مجرمانہ گروہوں کے زیر اثر ہیں، اور وقت آ گیا ہے کہ بدعنوانی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔”

تیونس اس وقت شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جہاں جی ڈی پی کی شرح 1.4 فیصد تک محدود ہو چکی ہے اور عوام کو چینی، چاول اور کافی جیسے بنیادی اشیائے خورد و نوش کی قلت کا سامنا ہے۔ فروری میں وزیر خزانہ سیہام بوغدیری کو بھی برطرف کر دیا گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر سعید کو حکومتی کارکردگی پر شدید تحفظات ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے تیونسی حکومت پر نسل پرستی کے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ حکومت مہاجرین کو سیاسی مسئلہ بنا کر پیش کر رہی ہے۔

صدر سعید نے 2021 میں پارلیمنٹ تحلیل کر کے ایمرجنسی اختیارات سنبھال لیے تھے اور وہ مسلسل بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024